LIVE

’ گھر کی مرغی ‘، ثانیہ کی شعیب کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
November 11, 2021
 

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر لپ سنکنگ کرتی دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں شعیب ملک کے ہمراہ روم میں بیٹھے اور لپ سنکنگ کرتے ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود آواز کے ذریعے ثانیہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ بیٹا ان کے ساتھ کبھی مت رہنا جنہیں تمہاری قدر نہ ہو، اس کے جواب میں ثانیہ لپ سنکنگ کرتے ہوئے اور شعیب کی طرف کیمرہ دکھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان ہی کے گھر میں رہتی ہوں۔

ثانیہ نے ویڈیو  کے کیپشن میں گھر  کی لکھ کر مرغی کا ایموجی بھی شیئر کیا۔