LIVE

سیمی فائنل: رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر وائرل

ویب ڈیسک
November 11, 2021
 

محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دبئی میں جاری ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی، خوش قسمتی سے رضوان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود گیند لگنے سے ان کے چہرے پر سوجن واضح تھی۔

سوشل میڈیا صارفین رضوان کے چہرے پر اس سوجن کو دیکھے بغیر نہ رہ سکتے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کو فائٹر قرار دیا اور ان کے حوصلے کی خوب داد دی۔

خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔