LIVE

شاداب خان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

ویب ڈیسک
November 11, 2021
 

شاداب خان کا 26 رنز دیکر 4 وکٹ حاصل کرنا کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی بہترین کارکردگی ہے —فوٹو اے ایف پی 

پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

شاداب خان کا 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 وکٹ حاصل کرنا کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی بہترین کارکردگی ہے۔

شاداب خان نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،مچل مارش ،اسٹیون اسمتھ اور گلین میکسویل کو آؤٹ کیا اور یہ چاروں کھلاڑی آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے اہم بیٹرز ہیں۔