متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بابراعظم اور ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ میں جانتاہوں کہ اس وقت آپ کے کیا جذبات ہیں، میں نے بھی کرکٹ کےمیدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا، آپ نے جو اعلیٰ میعار کی کرکٹ کھیلی اس پر فخرکرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیابی پر آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی مبارک باد دی۔