LIVE

پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
November 11, 2021
 

'جس طرح آپ کھیلے، ہمیں آپ پر فخر ہے، ویل ڈن بوائز'۔ رمیز راجا—فوٹو: فائل 

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی  کارکردگی نے پوری قوم کو متحد کردیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح آپ کھیلے، ہمیں آپ پر فخر ہے، ویل ڈن بوائز'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سے سب کا موڈ فریش ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح کرنے میں ناکام رہی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا۔