LIVE

’آپ ٹورنامنٹ میں چمکدار ستارے کی طرح جگمگاتے رہے، پاکستان زندہ باد‘

ویب ڈیسک
November 12, 2021
 

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شکست پر اپنے پیغام میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، پاکستان زندہ باد۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم، آپ سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتے رہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم نےایسی پرفارمنس دی، ہار کا دکھ ہمیشہ ہوتاہے لیکن پاکستان نےبہت اچھی کرکٹ کھیلی۔