LIVE

چیئرمین پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے دبئی پہنچ گئے

ویب ڈیسک
November 12, 2021
 

رمیز راجا نے دبئی میں آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کرنی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے دبئی چلے گئے۔

رمیز راجا نے آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کرنی ہے، رمیز راجا دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی دیکھیں گے۔

آئی سی سی میٹنگز کا آغاز 16 نومبر سے ہو گا، میٹنگز میں اگلے سرکل کے لیے ایونٹس کے میزبان ممالک کے فیصلے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہار گئی تھی۔