LIVE

‘رضوان جرات،عزم و قوت کی شاندار مثال‘، سابق بھارتی کرکٹر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

ویب ڈیسک
November 12, 2021
 

کھیل ایک استادہے جس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے: سابق بھارتی بلے باز/ فائل فوٹو

سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی محمد رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ محمد رضوان جرات،عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیتا تو نہیں لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ اسپرٹ دکھانا متاثر کن ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھیل ایک استادہے جس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے۔