LIVE

ویڈیو: قومی ٹیم کی شکست پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین رو پڑے

ویب ڈیسک
November 12, 2021
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم کی شکست پر جہاں کھلاڑی افسردہ نظر آئے وہیں اسٹیڈیم اور اس کے باہر موجود شائقین بھی آبدیدہ ہوگئے۔

آخری اوورز میں شاہین آفریدی کو آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ کی جانب سے لگائے جانے والے چھکوں پر اسٹیڈیم میں موجود لڑکی اور گرین شرٹس پہنے بچے کی آبدیدہ ہوتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں اسٹیڈیم میں موجود  لڑکی اور بچے کو  باقاعدہ روتے دیکھاجاسکتا ہے۔