ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل جیسے اہم معرکے میں پاکستانی بولر حسن علی کا آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا میچ کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی پاکستان ٹیم کی شکست میں بدل گیا۔
اس حوالے سے شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر کہیں اتنے جذباتی ہوئے کہ حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد حسن کی ماضی میں پیش کی گئی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی حمایت میں سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں حسن علی کو کیچ چھوڑنے کے بعد افسردہ ہی نہیں بلکہ آبدیدہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
زیر غور ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا، حسن علی کی آنکھوں میں دیکھیں انہیں اندازہ تھا کہ اس نے کیا نقصان کیا ہے۔