LIVE

عمران خان کے دبئی جانے کے اعلان پر ٹیم آؤٹ ہوئی، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک
November 13, 2021
 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سوشل میڈیا پردلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کسی نے کہا حسن علی نے بابر کو وزیراعظم بننے سے بچالیا تو کسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دبئی جانے کے اعلان پر پاکستانی ٹیم فائنل سے آؤٹ ہوئی۔

کسی نے پاک بھارت میچ کا اسکور کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت سے تاریخی فتح کے بعد ایسے کئی میچز قربان۔

خیال رہے کہ 11 نومبر کو ہونے والی سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا تھا۔