LIVE

دبئی میں ثانیہ مرزا کی سالگرہ، شعیب ملک کا گانا، بابر اعظم کی بھی شرکت

ویب ڈیسک
November 15, 2021
 

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بیٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی سالگرہ دبئی میں منائی گئی۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سالگرہ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہیں اپنے بیٹے اور شعیب ملک کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر گانا بھی گنگانا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی سالگرہ کے موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں شعیب ملک نے ٹوئٹر پر بھی اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ثانیہ مرزا کا یوم پیدائش 15 نومبر ہے اور وہ 35 برس کی ہوچکی ہے۔