LIVE

ویڈیو: شادی میں انوکھی انٹری مہنگی پڑ گئی، دلہا اور دلہن اُوپر سے گر گئے

ویب ڈیسک
November 16, 2021
 

شادی کے موقع پر اکثر ایسے  واقعات رونما ہوتے ہیں جو ساری زندگی کیلئے یاد رہ جاتے ہیں۔

ایک ایسے ہی واقعے کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اور دلہن کو زمین سے اونچی کرین کے  اگلے حصے پر بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

 دلہا اور دلہن کرین پر بیٹھے ہوئے تھے اور تقریب میں موجود تمام مہمان انھیں دیکھ رہے تھے کہ اچانک کرین کا منہ زمین کی طرف ہوا اور دلہا اور دلہن دونوں زمین پر آگرے۔