LIVE

باسز خبردار : آفس اوقات کے بعد ملازمین کو میسج یا ای میل کی تو جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک
November 17, 2021
 

ملک پر میں زیر غور قانون گھر سے کام کے دوران ورک لائف بیلنس رکھنے کے لیے متعارف کروایا گیاہے۔فوٹوفائل

پرتگال میں ملازمین کے آرام کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے اور حیران کن قوانین متعارف کروائے گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پرتگال کی حکومت نے باسز کی جانب سے آفس اوقات کے بعد ملازمین کو میسج یا ای میل بھیجنے پر پابندی لگادی ہے جس کے تحت 10 ملازمین سے زیادہ عملہ رکھنے والی کمپنیز کے باسز آفس اوقات کار کے بعد ملازمین کو تنگ نہیں کر سکتے بصورت دیگر کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پرتگال میں یہ قانون گھر سے کام کے دوران ملازمین کی گھر اور آفس لائف کو متوازن  رکھنے کے لیے متعارف کروایا گیاہے۔

بچے رکھنے والے ملازمین کے لیے بھی ملک میں نئے قوانین متعارف کروائے گئے ہیں جس کے تحت کوئی بھی ملازم جس کے بچے 8 سال کی عمر سے چھوٹے ہوں وہ کمپنی مالکان کی پیشگی اجازت لیے بغیر گھر سے کام کر سکتے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت کمپنیاں ملازمین کے گھروں پر آنے والے بلز مثلاًبجلی اور انٹرنیٹ میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گی۔