LIVE

احساس پروگرام کے تحت رقم لینے آنیوالی بزرگ خواتین کو پولیس اہلکار نے جھنجھوڑ ڈالا

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والی بزرگ خواتین کو پولیس اہلکار نے جھنجھوڑا اور دھکے دیے۔

سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بزرگ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والے شہریوں کا شکوہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں خواتین کو زمین پر بٹھا کر انتظار کروایا جاتا ہے۔