LIVE

لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر 2  ہزار روپے کا چالان کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کےاقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت  ہوئی جس دوران شہر کے چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ون فائیو پر زیادہ کالز مظاہروں کی وجہ سے ٹریفک جام کی آتی ہیں۔ 

سی ٹی او کے مطابق ایک سال میں لاہور میں 7 بڑے جلسوں سمیت 2 ہزار 43 مظاہرے اور  مختلف واقعات ہوئے جو ٹریفک جام کا سبب بنے، وہ ٹیپا اور ایل ڈی اے کے ساتھ کام کرتے ہوئے تجاوزات بھی ہٹاتے ہیں۔ 

عدالت نے کہا آپ اچھے کام کر رہے ہیں خطرہ ہے کہ کہیں آپ کا تبادلہ نہ ہو جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیف ٹریفک آفیسر کا تبادلہ نہ کرنے اور روڈ مینجمنٹ پلان بنانے کا حکم  دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2،2 ہزار روپےکے چالان کریں اس کا حکم ہم جاری کریں گے۔