LIVE

مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک نے شرح سود 8.75 فیصد کردی

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود 150 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 8.75 فیصد کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ اجلاس کے بعد مہنگائی اور ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا ہے اور یہ توازن مقامی اور عالمی وجوہات کے سبب بڑھ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بلند درآمدی قیمتیں مہنگائی کو توقعات سے زائد بڑھا رہی ہیں جبکہ معاشی نمو کا منظرنامہ بہتر ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چونکہ خطرات نمو سے مہنگائی اور جاری کھاتے کو توقع سے زیادہ تیزی سے منتقل ہورہے ہیں اس لیے اب مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے زری پالیسی کو معمول پر لانے اور استحکام کو نمو کے ساتھ قائم رکھنے کیلئے زیادہ تیز اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ آج کے ریٹ میں اضافہ اس سلسلے میں اہم قدم ہے۔