LIVE

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بحال کردی گئی

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

پی ٹی اے نے مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  ملک میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی پر ملک بھر میں ٹک ٹاک کی سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 20 جولائی 2021  کو مزکورہ ایپ پر پابندی کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک کی  سینیئر انتظامیہ نے ہمیں مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا ہے۔