LIVE

سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیوکا معاملہ، وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک
November 22, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو اور لاہور میں ہونے والی وکلا کانفرنس پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کوگائیڈ لائن دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، فواد چوہدری اورسینیئر رہنما شریک ہوں گے۔