LIVE

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی حکومت کیخلاف کمنٹ کرنیوالے اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کا حکم

زاہد گشکوری
November 23, 2021
 

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے گریڈ 21 کے افسر پر الزام کی شیٹ جاری کردی جن کےخلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے کریں گے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کمنٹ کرنے پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کے احکامات کے بعد الزامات کا متن اور تحقیقات کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فوٹو جیونیوز

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی پر الزام کی شیٹ جاری کردی  جن کےخلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کریں گے۔

آرڈر کے متن میں کہا گیا ہےکہ گریڈ 21 کے افسرنے فیس بک پرحکومت پرتنقید کی تھی اور سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔

انکوائری آرڈر کے مطابق سرکاری افسر نے کمنٹ کیا تھا کہ ’پی ٹی آئی اور طالبان میں ایک مشابہت یہ بھی کہ دونوں حکومت ملنے کے بعد سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے اور دونوں کی امیدوں کا مرکزآبپارہ ہی ہے‘۔

وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں سرکاری افسر کے خلاف انکوائری انکوائری دو مہینے میں مکمل کی جائے گی۔