LIVE

کراچی چڑیا گھرکے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال ہوگئی

کشمالہ نجیب
November 23, 2021
 

کنٹریکٹرکو  واجبات کی ادائيگی کی یقین دہانی کے بعدکراچی کے چڑیا گھرکے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کردی گئی۔

چڑیا گھر میں خوراک فراہم کرنے والےکنٹریکٹرکو فروری 2021 سے رقم کی ادائیگی نہ ہونےکے باعث مالی بحران کا سامنا  تھا جس پر اس نے 22 نومبرکو چڑیا گھرکے بے زبانوں کا کھانا روک دیا۔

جیو نیوز کو چڑیا گھر کےکنٹریکٹر امجد محبوب نے بتایا کہ چڑیا گھرکی انتظامیہ سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں مذاکرات طے پاگئے ہیں، واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر خوراک کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کے مطابق چڑیا گھرکے اسٹوریج روم میں آٹھ سے دس دن کی خوراک کا ذخیرہ موجود ہے،کنٹریکٹر کو دسمبر تک واجبات کی ادائيگی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، اب سپلائی بحال ہونے کے بعد خوراک کی فراوانی رہے گی۔