LIVE

امریکا میں بیک وقت 80 ڈاکوؤں کا سپر اسٹور پر دھاوا، لوٹ مار کرکے فرار

ویب ڈیسک
November 23, 2021
 

امریکا میں اجتماعی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے جہاں ریاست کیلی فورنیا میں ایک دو  یا  دس نہیں بیس نہیں بلکہ اکٹھے 80 ڈاکوؤں نے ایک ساتھ واردات کی۔

ڈاکوؤں نے ایک بڑے سپر اسٹور ’نارڈاسٹارم‘ میں دھاوا بولا، دو ملازمین پر تشدد کیا اور ایک پر مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے  بیگ بھرے،گاڑی میں بیٹھے اور نو دو گیارہ ہوگئے۔

پولیس نے واردات کی جگہ سے سے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق لٹیروں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔