LIVE

ویڈیو: شہری پیٹرول لینے کیلئے دودھ کا ڈرم ہی لے آیا

ویب ڈیسک
November 25, 2021
 

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 24 نومبر کی شام سے ہی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پیٹرول کے حصول کے لیے شہری ناصرف اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پیٹرول بھرواتے رہے بلکہ اپنے ساتھ کئی بوتلیں بھی لائے۔

اسی حوالے سے حیدرآباد کے ایک پیٹرول پمپ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دودھ فراہم کرنے والی گاڑی کے پیچھے دودھ کے ڈرم رکھے دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ شہری ان ہی میں سے ایک ڈرم میں پیٹرول بھروا رہا ہے۔

پمپس کی ہڑتال نے روزگار کی تلاش میں نکلنے والے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے جب کہ پیٹرول کی ہڑتال کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلرمارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔