LIVE

پاکستانیوں کے معیشت پر اعتماد میں کمی، شہری سرمایہ کاری کے بارے میں بھی بے یقینی کا شکار

ویب ڈیسک
November 25, 2021
 

ایک سروے کے مطابق پاکستانی صارفین مستقبل میں سرمایہ کاری اور   اہم خریداریوں کے بارے میں غیر یقینی کا شکار  نظر  آتے ہیں ۔

اپسوس پاکستان کے گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس  کے سروے میں ملک کی موجودہ معاشی صورت حال، مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق سوالات پوچھے گئے جس میں 1100 افراد نے حصہ لیا۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 91 فیصد پاکستانی شہری گھریلویا ذاتی اشیاء خریدنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں، 91 فیصد ہی گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پُراعتماد نہیں جبکہ 85 فیصد سرمایہ کاری اور بچت کرنے کے بارے میں بےبسی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

سروے کے مطابق 88فیصد پاکستانی روزگار جانے کےخوف میں بھی مبتلا ہیں جبکہ 46 فیصد خود کے یا کسی جاننے والے کے بےروزگار ہونے کا انکشاف بھی کر رہے ہیں۔

اپسوس پاکستان کے سروے میں پاکستانیوں کے ملکی معیشت پر اعتماد میں بھی 11فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔