LIVE

مہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاول

ویب ڈیسک
November 25, 2021
 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ بندہونےسے آج پورا ملک پریشان ہے، امورِ زندگی ٹھپ کرکے عمران خان نےہرپاکستانی کی زندگی اجیرن کردی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول اورگیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں۔

خیال رہے کہ آج سے پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال شروع کی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہیں۔