LIVE

امریکی ریاست مشی گن کےاسکول میں طالبعلم کی فائرنگ، 3طلبا ہلاک

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سال کے طالبعلم کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے —فوٹو: فائل 

امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سال کے طالبعلم کی فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک اور 6  افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی ) کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے آکسفورڈ  ہائی اسکول میں 15 سال کے طالبعلم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6  افرادزخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیو ں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے جبکہ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور  اس کے قبضے سے ہینڈ گن تحویل میں لے لی گئی۔