LIVE

بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال سے کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی اورکچرے کے ڈھیر   بدستور موجود ہیں۔ 

تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف سینیٹری ورکرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، ورکرز فیڈریشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کےباعث جہاں کراچی میں صورتحال انتہائی خراب ہے وہیں حیدرآباد ، سکھر ،لاڑکانہ، نواب شاہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی ملازمین کی جانب سے  آڈیٹر جنرل آف سندھ کےذریعے ٹریژری سےتنخواہیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔