LIVE

نئی دہلی حکومت نے پیٹرول پر ٹیکس 19 فیصد کم کر دیا

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

دہلی انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس میں کمی کے بعد پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی انتظامیہ نے پیٹرول پر عائد ٹیکس 19 فیصد کم کر دیا جس سے پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) 30 فیصد سے کم کر کے 19 اعشاریہ 4 فیصد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس کم کرنے کے بعد پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے اور  پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔

یاد رہے کہ نومبر میں بھی بھارتی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کم کی تھی تاکہ پیٹرول کی کھپت میں اضافہ ہو اور غریب اور متوسط طبقے تک اس کے ثمرات پہنچیں۔