LIVE

نائن الیون متاثرین کا امریکی بینکوں میں پڑے افغان حکومت کے پیسوں سے ہرجانےکا مطالبہ

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

نیویارک میں 11 ستمبر 2001 (نائن الیون) کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر  پر  ہونے والے حملے کے متاثرین  نے مطالبہ کیا ہےکہ انہیں امریکی بینکوں میں پڑے افغانستان کے پیسوں میں سے ہرجانہ ادا کیا جائے۔

خیال رہےکہ نیویارک کی عدالت نے 2012 میں فیصلہ دیا تھا کہ طالبان، القاعدہ اور دیگر تنظیمیں نائن الیون کی ذمہ دار ہیں، وہ نائن الیون متاثرین کو ہرجانہ ادا کریں۔

 امریکا نے طالبان کی جانب سے رواں سال اگست میں کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اپنے بینکوں میں پڑے افغان حکومت کے اربوں ڈالرز منجمد کر رکھے ہیں۔

 متاثرین کا کہنا ہےکہ افغان حکومت کے پیسے اب طالبان کے ہیں، اس لیے ان پر ہرجانے کی شق لاگو کی جائے۔

دوسری جانب طالبان نے پچھلے دنوں امریکی کانگریس کے نام کھلے خط میں افغان حکومت کے منجمد پیسوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔