LIVE

الیٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر بین الوزارتی رابطہ کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

وفاقی کابینہ نے الیٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) کے معاملے پر بین الوزارتی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کمیٹی کے سربراہ مقرر،  وفاقی وزیر  اعظم سواتی، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

کمیٹی ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔

حکومتی رابطہ کمیٹی کا سیکرٹریٹ وزارت پارلیمانی امور میں قائم کردیا گیا ہے۔