LIVE

بیوی اچھی ملی تو خوش ورنہ فلاسفر بن جائیں گے: مانی

ویب ڈیسک
December 02, 2021
 

سوشل میڈیا پر مانی نے اہلیہ حرا کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیوی کی تلاش کرنے والے مردوں کے لیے ایک پیغام لکھا: فائل فوٹو

معروف اداکارہ حرا مانی کے شوہر اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے غیر شادی شدہ مردوں کو مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مانی نے اہلیہ حرا کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیوی کی تلاش کرنے والے مردوں کے لیے ایک پیغام لکھا۔

مانی نے اپنی پوسٹ میں غیر شادی شدہ مردوں کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میری آپ کے لیے نصیحت ہے کہ شادی کرلیں اگر بیوی اچھی مل گئی تو خوش رہیں گے اور اگر اچھی نہ ملی تو آپ فلاسفر بن جائیں گے۔

مانی کی پوسٹ  پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔