ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کے دام 729 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہیں جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر 1777 ڈالر فی اونس ہے۔