LIVE

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے شائقین کو ٹکٹ کہاں سے اور کتنے میں ملیں گے؟

ویب ڈیسک
December 04, 2021
 

پاکستان میں شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں اسٹیڈیمز میں 100 فیصد فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی— فوٹو: فائل

پاکستان میں شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں اسٹیڈیمز  میں 100 فیصد فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی، پی سی بی نے پاک  ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کی پالیسی اور قیمتیں بھی جاری کردیں۔

ویسٹ انڈیز اور  پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کو  داخلے کی اجازت ہوگی، یہ کورونا وبا کے بعد پہلا موقع ہوگا جب اسٹیڈیمز میں مکمل گنجائش کے مطابق فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے مطابق یا تو بغیر تماشائیوں کے یا پھر محدود تعداد میں فینز کے ساتھ میچز کی اجازت تھی۔

پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز  میں ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2500 روپے جبکہ ون ڈے میچز میں قیمتیں 100 سے 1000 روپے رکھی گئی ہے۔  

پی سی بی کے مطابق میچ کے ٹکٹ www.bookme.pk پر بک کرائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ 3137786888 0092 پر کال کرکے بھی بک کیے جاسکتے ہیں۔