LIVE

امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکونہ بھیجنےکا اعلان

ویب ڈیسک
December 07, 2021
 

امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔ —فوٹو: فائل 

امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار  شرکت نہیں کرےگا۔

وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کےباوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہونےہیں۔