LIVE

مریم نواز کے بیٹے کی شادی: جنید صفدر کو بہن نے شال اوڑھایا، تصویر وائرل

ویب ڈیسک
December 07, 2021
 

 بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات رائیونڈ میں جاری ہیں۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کررہا ہے۔

گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں— فوٹو: اسکرین گریب

گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تاہم اب جنید صفدر کی شال اوڑھنے کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے— فوٹو: اسکرین گریب

جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تقریبات کے آغاز اور بہن کی جانب سے شال اوڑھوانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان کی یہ تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم انہوں نے تصاویر کے ساتھ کوئی پیغام جاری نہیں کیا۔