LIVE

جرمنی میں ایک مکان سے 5 لاشیں برآمد ہونے کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت

ویب ڈیسک
December 08, 2021
 

ہفتے کو برلن کے نزدیکی قصبے کے ایک گھر سے دو 40 سالہ افراد اور3 بچیوں کی لاشیں ملی تھیں —فوٹو: ڈیلی میل

جرمنی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا معاملے کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاندان کے سربراہ نے بیوی اور تین بیٹیوں کو مار کر خودکشی کی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق خاندان کے سربراہ نے اپنی بیوی کا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنوایا تھا جس کا علم بیوی جہاں ملازمت کرتی تھی وہاں کے سربراہ کو ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ جرمن حکام کے علم میں آنے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لے لینے کے خوف سے گھر کےسربراہ نے سب کو مار دیا۔

رپورٹس کے مطابق  گھر کے سربراہ نے ساری بات ایک تحریر میں لکھ کر رکھی تھی جو پولیس کو اس کے گھر سے ملی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو برلن کے نزدیکی قصبے کے ایک گھر سے دو 40 سالہ افراد اور3 بچیوں کی لاشیں ملی تھیں۔