LIVE

ہانیہ عامر سے ملانے پر ان کی ہمشکل نے کیا ردعمل دیا؟

ویب ڈیسک
December 08, 2021
 

شائے ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 12 ہزار سے زائد فولوورز ہیں—فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہوئی ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں لیکن ہو بہو ہانیہ عامر کی طرح دکھنے والی  خاتون کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔

ہانیہ عامر کی ہمشکل خاتون کا تعلق سوئیڈن سے ہے جن کا نام شائے ہولود ہے، شائے ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 12 ہزار سے زائد فولوورز ہیں۔

سوئیڈش خاتون نے اپنی ہانیہ کے ساتھ مماثلت پر ردعمل بھی دیا جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پیجز پر زیرِ گردش ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میرا اس لڑکی سے ایک ہفتے میں 20 بار موازنہ کیا جاتا ہے۔

شائے ہولود نے اپنی اور ہانیہ کی تصویر پر پاکستانی سوشل میڈیا پیج پر تبصرہ پیش کیا۔—فوٹو: اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ شائے ہولود نے اپنی اور ہانیہ کی تصویر پر پاکستانی سوشل میڈیا پیج پر تبصرہ پیش کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہم دونوں بالکل ایک جیسے دکھائی نہیں دیتے جب کہ صارفین ان کی بات سے متفق نظر نہیں آئے اور تقریباً سب نے اظہارِ خیال کیا کہ دونوں خواتین ایک دوسرے سے بہت ملتی ہیں۔