LIVE

حکومتی اقدامات بے سود، لاہور کی فضا آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ آلودہ

ویب ڈیسک
December 09, 2021
 

تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور آج بھی دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 305 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چین کا شہر ووہان دوسرے اور ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں بھی لاہور سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بہاولپور، تیسرے پر فیصل آباد اور ملتان چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ہے اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث ایم ٹو موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند ہے جبکہ شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ این 5 پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔