LIVE

عدالتی حکم پر وزیراعظم کی لاپتا صحافی مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
December 09, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے لاپتا صحافی و بلاگر مدثرنارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدثر نارو کے والد، والدہ اور بیٹا وزارت داخلہ کے اہلکارکے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران نے ملاقات میں لاپتا صحافی مدثر نارو کے والد، والدہ اور بیٹے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم اور کابینہ کو صحافی مدثر نارو کی والدہ اور بیٹے سے ملنے اور ان کی  فیملی کو مطمئن  کرنے کا حکم دیا تھا۔