LIVE

علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں جانے سے روک دیا گیا، سکیورٹی کا تلاشی دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
December 10, 2021
 

 سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے 10 منٹ تک علی زیدی کو روکے رکھا اور تلاشی لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ فوٹو: فائل 

لندن: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی منگل کے روز ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے ہاؤس آف کامنز گئے جہاں پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سکیورٹی اہلکاروں نے وفاقی وزیر کو روک لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے 10 منٹ تک علی زیدی کو روکے رکھا اور تلاشی لینے کا مطالبہ کرتے رہے تاہم علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا واپس جانا چاہتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔