LIVE

’پہچانو تو مانیں‘، ہربھجن نے ماضی کی یادگار تصویر شیئر کردی

ویب ڈیسک
December 11, 2021
 

ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر یہ تصویر جاری کی جس انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کی ہے: فوٹو ہربھجن سنگھ ٹوئٹر اکاؤنٹ

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ْ

ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر یہ تصویر جاری کی جو انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ  1998/99 کی ہے۔

ہربھجن سنگھ نے تصویر کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارفین سے تصویر میں موجود دو کرکٹرز کو پہچاننے کا بھی کہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کرکٹر کی پوسٹ پر اپنے جوابات دے رہے ہیں۔

ہربھجن سنگھ کی جانب سے جاری تصویر میں ان کے ایک طرف ہرے رنگ کی ٹی شرٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر حسن رضا ہیں جب کہ دوسری طرف جنوبی افریقا کے کرکٹر عمران طاہر کھڑے ہیں۔