LIVE

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

ویب ڈیسک
December 12, 2021
 

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی شام 13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز اسپتال آئی تھی، ملزم رہنمائی کا جھانسہ دیکر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔