LIVE

سلمان خان کا سعودی عرب میں دبنگ شو، کتنے ٹکٹ فروخت ہوئے؟

ویب ڈیسک
December 12, 2021
 

سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے سلمان خان کے شو کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی تھیں—فوٹو: بھارتی میڈیا 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جسے دیکھنے ہزاروں افراد امڈ آئے۔

میوزک کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی گانوں پر پرفارم کیا جب کہ ٹوئٹر پر سلمان خان کے اس شو کے خوب چرچے رہے۔

ستیا سنکیٹ نامی مداح نے ٹوئٹر پر اداکار کے شو کی مقبولیت کے حوالے سے پیغام جاری کیا اور بتایا کہ حکام کے مطابق ریاض بولیورڈ میں منعقد ہونے والے (دبنگ ری لوڈڈ ) شو کے لیے تقریباً 80 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے۔

ستیا نے مزید بتایا کہ اس نے سنا ہے کہ اس شو کے لیے فروخت ہونے والے ایک ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار بھارتی روپے تھی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ریاض بولیورڈ کی جانب سے سلمان خان کے شو کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی تھیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میوزیکل کنسرٹ میں ہاتھ سے ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا۔