LIVE

پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز ویزے ملنے کے بعد بنگلا دیش روانہ

ویب ڈیسک
December 13, 2021
 

پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز  امجد علی اور مظہر عباس کو ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ویزے مل گئے۔

 پاکستان ہاکی ٹیم  کے سینئر پلیئرز امجد علی اور مظہر عباس ویزے ملنے کے بعد   غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے ڈھاکا روانہ ہو گئے ہیں۔

سینئر گول کیپرز کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور بہترین  پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ ایشین ہاکی چیمپینز  ٹرافی کل سے 22 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی جبکہ ویزے نہ ملنے کی وجہ سے گول کیپرز امجد علی اور مظہر عباس ٹیم کے ہمراہ نہیں جا سکے تھے۔