LIVE

سعودی عرب میں مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقاء کی ادائیگی

ویب ڈیسک
December 14, 2021
 

 مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں صوبے کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے بھی شرکت کی —فوٹو: سعودی گزٹ

سعودی عرب میں مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقاء کی ادائیگی کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں خوشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث  پورے سعودی عرب میں مسلمانوں نے پیر  کے روز  نماز استسقاء کی ادائیگی کی ۔

رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام  میں نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں صوبے کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے  بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازاستسقاء  ادا کی گئی  جس میں شہزادہ فیصل بن سلمان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں  میں بھی نمازاستسقاء  ادا کی گئیں جن میں گورنرز، حکام، شہریوں  نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث  نمازاستسقاء ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔