LIVE

100 خواتین کی لاشوں کا جنسی استحصال کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک
December 15, 2021
 

برطانیہ میں 100 خواتین کی لاشوں کا جنسی استحصال کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

67 سالہ ڈیوڈ فُولر 2 خواتین کا قاتل بھی ہے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اُسے جیل سے کبھی رہائی نہیں مل سکے گی ۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ فُولر کینٹ میں واقع دو مُردہ خانوں میں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا جہاں 12 سال کے عرصے کے دوران اُس نے بچوں سمیت 100 سے زیادہ لاشوں کی بے حُرمتی کی۔

ڈیوڈ فُولر کو قتل کے جرم میں دو مرتبہ عمر قید اور بقیہ جرائم کے لیے 12 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔