LIVE

ویسٹ انڈین کھلاڑی کیسے کورونا میں مبتلا ہوئے؟

عبدالماجد بھٹی
December 16, 2021
 

پاکستان آئی ویسٹ انڈین کرکٹ اسکواڈ میں شامل اراکین کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث دورے کا مکمل ہونا خطرے میں پڑ گیا ہے۔

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی اور ایک اسٹاف ممبر کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل مہمان اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹنگ اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے ائیر پورٹس سے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹے کی کمرشل فلائٹ میں کورونا مثبت کیس سامنے آئے تاہم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں اومی کورون ویرینٹ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ مختلف ائیر پورٹس سے ویسٹ انڈین کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوئے۔

کراچی کے ہوٹل میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے رپیڈ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے درمیان سیریز کے بقیہ میچز کا فیصلہ کووڈ ٹیسٹ کے نتائج پرہو گا۔

اس وقت ویسٹ انڈیز کے 14کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں لیکن مزید کھلاڑیوں کے کورونا مثبت آنے کی صورت میں دورہ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔