LIVE

پی پی 209 الیکشن: تحریک انصاف کی امیدوار نورین ڈاہا اپنا ہی ووٹ ضائع کر بیٹھیں

ویب ڈیسک
December 16, 2021
 

پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ نشست ن لیگ کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال پر خالی ہوئی تھی لیکن شوہر کے انتقال کے بعد نورین نشاط ڈاہا نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑا۔

پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کرڈالی اور بیلٹ پیپر پر مہر لگا کر میڈیا کو دکھایا۔

الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر نوٹس  لیتے ہوئے نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع قرار دے دیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ووٹرز  اپنا بیلٹ پیپر کسی کو  نہیں دکھا سکتا۔