LIVE

لیاری ایکسپریس وے پر حادثہ، موٹر وے پولیس کی کار سمیت 3 گاڑیاں تباہ

افضل ندیم ڈوگر
December 16, 2021
 

پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر ایک کار خراب ہوگئی تھی— فوٹو: فائل

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں موٹر وے پولیس کی کار  سمیت 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر ایک کار خراب ہوگئی تھی، موٹروے پولیس کا عملہ اپنی گاڑی کے ہمراہ حفاظتی اقدامات کی رکاوٹیں لگا کر کار سواروں کی مدد کر رہا تھا کہ سہراب گوٹھ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر موٹروے کی گاڑی ٹکر ماردی۔

ٹکر اس قدر شدید تھی کہ سرکاری گاڑی کا عقبی حصہ کار  ٹکرانے سے تباہ ہوگیا جبکہ موٹر وے کار  آگے کھڑی ہوئی خراب مہران گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور موٹروے پولیس کی گشتی کار  بری طرح تباہ ہوگئی، پولیس کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔