LIVE

ملک میں کم آ مدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 21.42 فیصد ہوگئی

ویب ڈیسک
December 17, 2021
 

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں0.55 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سب سے کم آ مدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.42 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بجلی چارجز 70 پیسے فی یونٹ بڑھ کر 6.75 روپے سے  7.45 روپے فی یونٹ ہوگئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں دال مسور 4.11 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 2.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گھی، لہسن اور کیلے بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیا سستی اور 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ آلو 15.52فیصد، ٹماٹر 12.65 فیصد اور مرغی 5.94 فیصد سستی ہوئی جبکہ چینی، پیاز، انڈے اور آٹا بھی سستا ہوا۔